پنچاب‌کے‌مختلف شہروں میں ہلکی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالا میں گزشتہ رات کے مختلف اوقات میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے.

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی، لاہور، ساہیوال اور جھنگ سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں بھی بارش کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا ۔

ادھر غذر میں دو روز سے جاری بارش اور برف باری کا سلسلہ رک گیا،برف باری کے بعد اس علاقے میں بھی سردی بڑھ گئی۔

آزاد کشمیر میں نکیال کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سےبارش جاری ہے جبکہ کنٹرول لائن سے ملحقہ پیرپنجال پر برف باری ہوئی۔

چلاس میں تھلپن پُل، دھڑنگ داس، گندلو، تتہ پانی اور رائی کوٹ پُل کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

نارووال،شکرگڑھ،نورکوٹ، چیچہ وطنی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہو گیا۔

خانیوال شہر اور گرد و نواح میں اسموگ پھیلنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ڈی آئی خان، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی علاقوں کے پہاڑی علاقوں میں برف باری ہو سکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں