امریکا: میامی کے یوگا سینٹر میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

امریکا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق امریکی ریاست میامی کے شہر ٹلہسی میں واقع یوگا سینٹر میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

حملہ آور جو اکیلا ہی تھا اس نے بعد میں خود کو گولی مار لی،فوری طور پر اس حملے کا اسباب سامنے نہیں آئے ہیں۔

واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں