مٹھی کے اسپتال میں مزید 5 بچے انتقال کرگئے

تھرپارکرکے علاقے مٹھی کےسول اسپتال میں مزید 5 بچے انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق انتقال کرنے والے دو بچوں کی عمر دو اور تین سال تھی جبکہ 3 بچے نومولود تھے۔

محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق نومبر کے چار دنوں میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

رواں سال انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 532 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں