قائم علی شاہ کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے نیب کے تفتیشی افسر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کا بتایا ہے کہ نیب میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں زمین کے گھپلوں سے متعلق کیس کی تفتیش جاری ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ سندھ کو پوچھ گچھ کے لیے آج طلب کیا گیا تھا۔

قائم علی شاہ کا مؤقف ہے کہ نیب کے تفتیشی افسر انہیں ذاتی رنجش کا نشانہ بنارہے ہیں، وہ اس معاملے پر پہلے عدالت سے رجوع کریں گے اور پھر نیب میں پیش ہوں گے۔

نیب ذرائع کے مطابق ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق جو دو رپورٹیں پیش ہوئیں ان میں قائم علی شاہ کا نام نہیں تھا تاہم تیسری رپورٹ میں ان کا نام ہونے کی بناء پر تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں