کراچی میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن

کراچی: بجلی کے ایک اور بڑے بریک ڈاؤن کے نتیجے میں شہر قائد کا 70 فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا۔

کراچی میں علی الصبح 7 بجے ہونے والے بریک ڈاؤن سے ڈیفنس، گارڈن، بفرزون، ناظم آباد، گلشن حدید، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، ایف بی ایریا، شاہ فیصل کالونی, پی ای سی ایچ ایس، محمود آباد، بہادر آباد، کلفٹن گلستان جوہر، صدر اور اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے صبح سویرے شہریوں کو تعلیمی اداروں اور کام کاج پر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی میں بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل گرڈ سے بھی سپلائی منقطع ہے اور ٹرپنگ کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے، تاہم بجلی کی بحالی کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں