ملک بھر میں 3 روزہ انسداد پولیومہم شروع

اسلام آباد: پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے ملک کے 88 اضلاع میں 3 روزہ پولیو مہم آج (پیر) سے شروع ہوگی۔

مہم میں 5 سال تک کے 2 کروڑ 13 لاکھ بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے دوران پنجاب کے 12 اضلاع کے 68 لاکھ 80 ہزار، سندھ کے36اضلاع کے 70 لاکھ، خیبر پختونخوا کے25 اضلاع کے 55 لاکھ، بلوچستان کے 20 اضلاع کے 15 لاکھ اور اسلام آباد کے 3 لاکھ 30ہزار بچوںکوانسداد پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت می جانب سے پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے لیے پاک فوج سے خدمات بھی طلب کی گئی تھیں.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں