غزہ پر اسرائیلی فورسز کا حملہ، 6 فلسطینی شہید

فلسطین میں اسرائیلی فورسز نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 6فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ اور میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقے خان یونس میں اسرائیلی فورسز نے آپریشن کیا۔

اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں تین کلومیٹر اندر آکر ایک کار سے فائرنگ کی جس کے بعد اس علاقے میں میزائل حملے بھی کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں