Prime-Minister-Pakistan

شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان مال کی حفاظت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد انتظامیہ کا اجلاس ہوا، جس میں پولیس اورضلعی انتظامیہ کے اعلی حکام سمیت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی اعوان اورمئیرانصرعزیز بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں اسلام آباد کی سیکیورٹی ودیگرمسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے سیکیورٹی انتظامات کومزید موثربنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان مال کی حفاظت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں