ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھی جائے گی، کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرِصدارت کورکمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی جس میں ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی صدارت میں کورکمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، جس میں ملک کی سیکیورٹی و سلامتی، پاک افغان سرحد پرآہنی باڑ، مشرقی سرحد اور جیو اسٹریٹجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور جان بوجھ کر بے گناہ شہریوں کو ہدف بنانے پر بھی غور کیا گیا جب کہ ملک میں پائیدارامن لانےکے لیے پاک فوج کی کوششیں جاری رکھنے کے ساتھ اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ ملک میں امن و استحکام، خوشحالی، قانون کی حکمرانی و عملداری کے لیے ریاستی اداروں کی حمایت جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں