بھارت: گردوارے پر دستی بم حملہ، 3 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست امرتسر میں سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ ‘گردوارے’ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ سکھوں کے ایک گروہ کی مذہبی تقریب کے دوران پیش آیا۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں نے امرتسر کے گاؤں عادلی وال میں ایک گردوارے میں دستی بم پھینکے تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) ایس پی ایس پارمار نے بتایا کہ ‘کہیں دستی بم حملے کی اطلاع ہے پولیس کو جائے وقوع پر بھیجا گیا ہے تاہم یہ واقعے کی ابتدائی معلومات ہیں’۔

ادھر ڈپٹی کمشنر کمال دیپ سنگھ نے گردوارے میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں