پاک فوج وطن عزیز کا دفاع کرنے کیلئے ہردم تیار ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم سخت جان اور پیشہ ورانہ فوج ہیں اور پاک فوج وطن عزیز کا دفاع کرنے کیلئے ہردم تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں جنرل آفیسر کمانڈنگ نے انہیں لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور پاکستان کی جوابی کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے مورال کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی فورسز کی کارروائیوں سے متاثرہ کشمیریوں کے عزم کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے بھارت کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں بڑھی ہیں اور بھارتی فوجی قیادت کی طرف سے جارحانہ بیانات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سخت جان اور پیشہ ورانہ فوج ہیں اور پاک فوج وطن عزیز کا دفاع کرنے کیلئے ہردم تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں