صدر مملکت کا قوم کو ملکی اشیاء خریدنے کا مشورہ

کراچی: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ روپے پر دباؤ کے باعث پاکستانی ملکی اشیا خریدنے کو فوقیت دیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو لگژری اشیاء کی خریداری سے اجتناب کرنا چاہیے اور روپے پر دباؤ کے باعث پاکستانی ملک میں بنی اشیا خریدیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر ہم ملکی اشیاء پر غور کریں تو روزانہ کے استعمال کی بے شمار چیزیں ہیں، جس کو ہم لگژری اشیاپر فوقیت دے سکتے ہیں، اور یہ ہم سب کو ملکر کر کرنا چاہیے۔

واضح رہے دو روز قبل پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 پر پہنچ گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں