تھر میں ایک ہزار سے زائد آر او پلانٹس لگائے،وزیر اعلی سندھ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے تھر میں ایک ہزار سے زائد آر او پلانٹس لگائےجبکہ سندھ کے عوام تک پانی پہنچانے کے لیے نہریں پکی کرواکر عوام کے لیے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا ،ہمیں ووٹ طاقت کی بنیاد پر نہیں بلکہ خدمت کرنے پر ملے ہیں ۔

صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 2008 میں تھر سے پیپلزپارٹی کو ایک بھی نشست نہیں ملی اور 2013 اور 2018 میں پی پی نے تھر کی چھ میں سے پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پی پی کی حکومت نے ٹھٹھہ میں پانی عوام تک پہنچانے کے لیے نہریں پکی کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پولیس کو کیسے استعمال کیا جاتاہے ہمیں پتہ ہے، ہم پولیس کے ذریعے الیکشن میں ووٹ نہیں لیتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں