آریانا گرینڈے: ‘مانچسٹر دھماکے کے بعد میرا دل ٹوٹ گیا ہے’

Download PDF

Ariana-grande-tweet-condem

امریکی سٹار آریانا گرینڈے نے مانچیسٹر میں شو کے بعد ہونے والے دھماکے اور 22 ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ آریانا گرینڈے جو اس حملے میں محفوظ رہیں انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ ’افسردہ، دلی طور پر، میں معذرت خواہ ہوں، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔’

خیال رہے کہ پیر کی شب یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب 23 سالہ گلوکارہ آریانا گرینڈے کے مانچیسٹر ارینا میں کنسرٹ کا اختتام ہوا۔ آریانا گرینڈے آج کل یورپی ممالک کے دورے پر ہیں اور مختلف شہروں میں کنسرٹ کر رہی ہیں۔

اس سلسلے میں مانچیسٹر ارینا میں ہونے والے کنسرٹ کے موقع پر ان کے ہزاروں مداح وہاں موجود تھے۔ ان مداحوں میں نوجوان لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی۔

tweet-Ariana-Grande

ان کے مینیجر سکوٹر براؤن نے بھی ایک ٹویٹ کی جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’ہمارے دل ٹوٹ چکے ہیں۔‘
سکوٹر براؤن نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’اس بیہمانہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لیے الفاظ ہمارے دکھ کو بیان نہیں کر سکتے۔‘

’ہم اس بزدلانہ حملے جانے والی بچوں اور پیاروں کی جانوں کے لیے غمگین ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ان اہلکاروں کے شکر گزار ہیں جنھوں نے سب سے پہلے پہنچ کر جانیں بچانے میں مدد فراہم کی۔‘
’ہم آپ سب سے کہتے ہیں کہ ہلاک شدگان، زخمیوں اور متاثرہ افراد کو اپنے دلوں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں