ایک قوت چورراستے سے اپنا وزیراعظم بناناچاہتی ہے،سردارایازصادق

Ayyaz-Sadiq

Ayyaz-Sadiq
اسلام آباد( آن لائن ) اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے خبردار کیا ہے کہ ہمیں دیوارسے لگایا گیا تو ہم جذباتی سیاست کرینگے، سازشیں کرنے والے لوگ باہرسے ہدایات لے رہے ہیں،ایک قوت چورراستے سے وزیراعظم بناناچاہتی ہے،بے نظیربھٹوسیاست میں تھیں مریم نوازسیاست میں نہیں ہیں۔ انہوں نے آج یہاں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کودیوارسے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔دیوارسے لگایاگیاتوہم جذباتی سیاست کرینگے۔ہمارے ساتھ اتناہوگیاکہ آج اسحاق ڈاربھی غصے میں تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کونشانہ بنائیں گے توکب تک برداشت کرینگے۔اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ جے آئی ٹی ممبران کے چہرے دیکھ کرمٹھائیاں تقسیم نہیں کی تھیں۔سازشیں کرنے والے لوگ باہرسے ہدایات لے رہے ہیں۔ایک قوت چورراستے سے وزیراعظم بناناچاہتی ہے۔ایازصادق نے کہا کہ بے نظیربھٹوسیاست میں تھیں مریم نوازسیاست میں نہیں ہیں۔ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں