pakistan-produce-commercial-planes

پاکستان جلدکمرشل طیاروں کی پیداوارشروع کردے گا

pakistan-produce-commercial-planes
اسلام‌آباد: پاکستان ایرناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کے ایک سینئراہلکارکا کہنا ہے کہ پاکستان عنقریب قومی اوربین الاقوامی منڈیوں کے لیے کمرشل طیاروں کی پیداوارکا آغازکردے گا.

خلیج ٹائمزکوانٹرویودیتے ہوئے ایئرمارشل احمرشہزاد کا کہنا تھا کہ پی اے سی ایک کمرشل طیارہ بنانے کا سوچ رہا ہے جو10 سے 30 سواریوں کے ساتھ سفرکی صلاحیت رکھتا ہو. ایئرمارشل احمرشہزاد نے مزید کہا “جیسے جیسے سی پیک کی اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے ویسے ویسے ہمیں تیز اورموثرہوائی ٹراسپورٹ درکارہوگی تاکہ ہم اپنی قومی ضروریات کوپوراکرسکیں. اس کے علاوہ ہم مشرقِ وسطیٰ اورسینٹرل ایشیا کی بین الاقوامی ضروریات پربھی نظررکھے ہوئے ہیں.”

ایئرمارشل احمرشہزاد اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جہاں وہ دبئی ایئرشو2017ء میں شرکت کریں گے، اس شومیں پاکستان بھی اپنے سپرمشکاکا اورJF-17 تھنڈر کی نمائش کررہا ہے. پاکستانی فضائیہ ایئرشومیں بھی JF-17 تھنڈرکے ساتھ حصہ لے رہی ہے.

احمرشہزاد کا کہنا تھا کمرشل طیاروں کی پیداوارپرکام کا آغاز جلد ہی کیا. کمرشل طیاروں کی منڈی میں مقابلے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا “ہم نے سپرمشکاکا طیاروں کی پیداوارکی ہے اورتمام ترمقابلہ کے باوجود یہ طیارہ کامیابی سے بک رہا ہے. اگرہم ایسا کمرشل طیارہ بناتے ہیں جو کم خرچ ہو تواس سے بین الاقوامی صارفین لازماً متوجہ ہوں گے.”

اپنا تبصرہ بھیجیں