dar-hassan-hussain-interpol

اسحاق ڈار، حسن اورحسین نوازکوانٹرپول کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا، نیب

dar-hassan-hussain-interpol
لاہور: قومی احتساب بیورونے فیصلہ کیا ہے کہ مختلف مقدمات میں مطلوب اسحاق ڈار، حسن نواز اورحسین نواز کوانٹرپول کے ذریعے ملک واپس لایا جائے گا.

حسن اورحسین نوازکوایون فیلڈ ریفرنس کیس میں عدالت کی طرف سے اشتہاری قراردیا جاچکا ہے اوریہ مقدمہ تقریباً اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے جبکہ دونوں اطراف کے وکلاء کی جانب سے دلائل بھی مکمل کئے جاچکے ہیں. دوسری طرف اسحاق ڈارپربھی اپنے ذریعہ آمدن سے زیادہ اثاثہ جات رکھنے کے جرم میں فردجرم عائد کی جاچکی ہے اوریہ مقدمہ ابھی بھی نیب کے زیرِسماعت ہے.

قومی احتساب بیورونے ان تینوں مجرمان کووطن واپس لانے کے لئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. مجرمان کی حوالگی کی درخواست کے ساتھ ساتھ نیب اضافی دستاویزات بھی انٹرپول کومہیا کرے گی جواس ان تینوں مجرمان کی گرفتاری کی وضاحت کریں گی.

نواز شریف کے دونوں صاحبزادے اس وقت لندن میں مقیم ہیں اوراپنی بیماروالدہ بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کررہے ہیں جوکہ پچھلے دس دنوں سے وینٹی لیٹرپرہیں. نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز بھی برطانیہ میں موجود ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں