taliban-kill-three-soldiers-northern-afghanistan

افغانستان میں عیداضحیٰ کے موقع پر دوبارہ جنگ بندی کا امکان

taliban-kill-three-soldiers-northern-afghanistan

واشنگٹن: امریکا اور افغان حکومت کی جانب سے مشترکہ طور پر عیداضحیٰ کے موقع پر ایک مرتبہ پھر افغان طالبان کے ساتھ جنگ بندی کیے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس سے قبل رواں برس جون میں افغانستان کے 3 ہزار مذہبی علما کی جانب سے فتویٰ دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں افغانستان میں پہلی مرتبہ جنگ بندی عمل میں آئی تھی اور حریف جنگجوؤں کو ایک دوسرے کے ساتھ گھلنے ملنے کا موقع ملا۔

بعد ازاں، افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے 8 روزہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد اس کی مدت میں مزید 8 روز کی توسیع کی گئی تھی، جبکہ طالبان جنگجوؤں کو مفت طبی سہولیات اور انسانی امداد کی فراہمی کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے طویل عرصے سے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے حوالے امریکا سے براہِ راست مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، لیکن وہ افغان حکومت کو اس مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنانا چاہتے۔

حال ہی میں یہ معاملہ امریکی دفتر خارجہ میں اس وقت دوبارہ موضوع بحث بنا جب امریکی حکومت کی ترجمان کی بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے اس حوالے سے سوال پوچھا کہ ’کیا امریکا، طالبان سے براہ راست مذاکرات کی کوشش کررہا ہے؟‘

جس کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے افغان حکومت کے ساتھ مشاورت کرکے تمام ممکنہ راستے تلاش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں