سابق صدر بل کلنٹن کے گھر کے باہر سےدھماکا خیز مواد برآمد

سابق امریکی صدربل کلنٹن اورسابق وزیرخارجہ اور گزشتہ انتخابات کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی رہائش گاہ کے قریب سےدھماکا خیزآلہ ملا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدربل کلنٹن اور انکی اہلیہ ہلیری کلنٹن کےگھردھماکاخیزڈیوائس کوریئرکےذریعےبھیجی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سابق صدر اور انکی اہلیہ ہلیری کلنٹن نیویارک شہر کے سب اربن علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔تحقیقاتی اداروں کا خیال ہے کہ اس دھماکا خیز مواد کا پیر کومعروف سیاسی اور سماجی رہنما جارج سوروز کے گھر کے قریب سے ملنے والے اسی طرح کے دھماکا خیز مواد سے تعلق ہے۔

حکام ابھی اس معاملے پر کھل کر عوامی سطح پر گفتگو کی اجازت نہیں ہے اس لیے تحقیقاتی اداروں کے افسران اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ہی گفتگو کررہے ہیں۔

دریں اثنا امریکاکےسابق صدراوباما کےگھر بھی مشتبہ پیکٹ بھیجے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔امریکی سیکریٹ سروس کے مطابق اوباماکےگھر واشنگٹن ڈی سی بھیجےجانےوالا مشتبہ پیکٹ روک لیا گیا ہے۔ اور پیکٹ کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹاتمز کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھرے ہوا پیکٹ سی این این کے دفتر بھی ارسال کیا گیا ہے، حکام کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں