Mike-Pompeo-Saudi-King

امریکا کا سعودی عرب سے خاشقجی کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ملزمان کا احتساب کرے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر نوریٹ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نےسعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان جمال خاشقجی کے قتل اور یمن تنازع پر بات ہوئی۔

ہیتھر نوریٹ کا کہنا تھا کہ یمن تنازع کے پرامن حل کے لیے فریقین مذاکرات کی میز پر آئیں، ہم تمام فریقین سے یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں