فیصل آباد میں وکلا کا ڈی سی آفس پر دھاوا، کمرہ عدالت پر بھی ڈنڈے برسادیے

فیصل آباد میں وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی آفس پر دھاوا بول دیا اور عدالتی دروازوں پر بھی ڈنڈے برساتے ہوئےخوب ہنگامہ آرائی کی۔

فیصل آباد میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے مطالبے کے لیے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔ احتجاج کے دوران وکلا بے قابو ہو کر ڈی سی آفس کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور ان کی ڈی سی سیف اللہ ڈوگر کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم پولیس منظر سے غائب رہی۔

احتجاج کے دوران وکلا نے عدالتی دروازوں پر ڈنڈے بھی برسائے، جج کی کرسی توڑ ڈالی اور شدید نعرے بازی کی۔ دوسری جانبوکلا کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دور دراز سے آنے والے سائلین پیشی کی نئی تاریخ لے کر واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں