وزیر اعلیٰ پنجاب نے تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی لگادی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر کے سرکاری محکموں میں تقرریوں و تبادلوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز تقر ریوں اور تبادلوں پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا، ان کے احکامات کی روشنی میں ہوم سیکرٹری نے صوبے بھر کے سرکاری محکموں میں تاحکم ثانی تقر ریوں اور تبادلوں پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی زیرِ کار تقرریوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، کسی اسامی پر تقرری ناگزیر ہوئی تو وزیراعلیٰ سے پیشگی منظوری لینا پڑے گی۔
اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں