کپل شرما کی بھارتی ٹی وی پر دوبارہ انٹری، پروگرام کا ٹیزر جاری

ممبئی: بھارتی کامیڈین کپل شرما اپنے معروف ٹی وی شو ’کپل شرما شو‘ کے نئے سیزن کے ساتھ دوبارہ میدان میں آرہے ہیں اور اب اس کا پہلا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا کامیڈی ٹی وی شو ’دی کپل شرما شو‘ کے نئے سیزن کا انتظار بالآخر ختم ہوگیا ہے کیوں کہ شو کے نئے سیزن کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں پہلے مہمان اداکار رنویر سنگھ اور سارہ علی خان ہوں گے۔

بھارتی نجی ٹی وی نے ٹوئٹر پر ’‘کپل شرما شو 2 ‘ کا پہلا ٹیزر جاری کیا۔ 30 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں فلم ’سمبا‘ کی تشہیر کے لئے آنے والے ہدایت کار روہت شیٹھی اور رنویر سنگھ اور سارا علی خان کی موجودگی میں بتایا گیا کہ کپل شرما ایک سال سے کیا کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں