شیخ رشید ملک میں فساد اور انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے، رانا ثناءاللہ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اپنی تقاریر، زبان اور رویے سے ملک میں فساد اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی راناثناءاللہ نے وزیرریلوے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ‎پاکستان کی عوام نے شیدا ٹلی کی سیاست کا تابوت بنانا شروع کردیا ہے، ‎نواز شریف کے بوٹ چاٹنے والا آج عمران خان کا چپڑاسی بنا ہوا ہے، ‎عمران کو ٹانگہ پارٹی کہنے والا پھر اسی ٹانگے کے پائیدان سے لٹک گیا۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ‎شیخ رشید ایک بار پھرجمہوریت پہ ڈاکہ ڈالنے کی سازش میں شامل ہے، ‎جمہوریت کے ایسے کفن چور ملک دشمن اور عوام کے غدار ہیں، ‎جمہوریت چور شیخ رشید دوبارہ ملک کو اندھیروں کی طرف لے جانے کی کوشش کررہا ہے، ‎راولپنڈی کا شیطان اور بھانڈ عوام کو اپنی بداعمالیوں کا جواب دے۔

اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں