fawad-chaudhry

نواز شریف کا دفاع کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو لوگ اب بھی نواز شریف کا دفاع کررہے ہیں انہی شرم آنی چاہیے۔

نیب ریفرنس میں نواز شریف کو سزا ہونے کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اتنے ثبوت کے بعد جو لوگ اب بھی نواز شریف کا دفاع کررہے ہیں انہی شرم آنی چاہیے، 3 بار منتخب وزیراعظم کے بچوں کا موقف ہے کہ وہ پاکستانی شہری نہیں، نواز شریف کے بچے والد کے دفاع میں سامنے نہیں آئے، بچے باہر رکھے ہوئے ہیں اور یہاں کرپشن کررہے ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری آج بے نقاب ہوگئے، فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو تکنیکی بنیاد پر بری کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ العزیزیہ کے بعد 18 دن میں ہل میٹل کے نام سے نئی مل کھڑی کردی گئی، ہل میٹل 2010 تک مکمل خسارے میں تھی، لیکن پنجاب میں مسلم لیگ ن کو حکومت ملتے ہی ہل میٹل نے ترقی کرنا شروع کردی، دنیا کے کرپٹ لوگوں میں نوازشریف کا نام آیا، یہ ملیں صرف کاغذوں میں تھیں۔

اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں