کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی جاں بحق

کراچی: ڈیفنس میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی فارئرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی جاں بحق ہو گئے۔

ڈی آئی جی ساوتھ جاوید عالم نے سابق رکن اسمبلی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ’ڈیفنس خیابان اتحاد میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے گھر کے پاس گاڑی میں علی رضا عابدی پر فائرنگ کی‘۔

علاوہ ازیں علی رضا عابدی کو طبی امداد کے لیے پی این ایس شفاء منتقل کردیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق رکن علی رضا عابدی پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ 24 دسمبر کو کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں ’ایک درجن‘ سے زائد نامعلوم افراد نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے دفتر پر فائرنگ کرکے 2 کارکن جاں بحق اور 2 زخمی کردیا تھا۔

رضویہ سوسائٹی کے ایس ایچ او نواز بروہی کا کہنا تھا کہ 6 موٹرسائیکلوں پر سوار ایک درجن سے زائد نامعلوم افراد نے پی ایس پی کے دفتر پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

دوسری جانب پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کارکنوں پر قاتلانہ حملے کو ’متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور لندن کا ڈرامہ‘ قرار دیا تھا۔

اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں