منی لانڈرنگ کیخلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرنے جارہے ہیں۔

وزیراعظم آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان سے سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈنگ ہو رہی ہے، منی لانڈرنگ کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرنے جارہے ہیں، اسی لئے سندھ سے کل سے چیخیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کرنسی کرنسی باہر سمگل ہو رہی ہے، کرنسی کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو بہتر شرائط پر قرضہ دے گا، تاہم آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کوئی جلدی نہیں ہے، آئی ایم ایف کا رویہ ہم سے مختلف تھا ایک وجہ سیاسی تھی اب وہ ہماری بات سمجھ رہے ہیں، حکومت نے مشکل فیصلے کرلیے ،اب آگے آسانیاں ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے سوا تمام طاقتوں کے ساتھ معاملات بہتر ہو رہے ہیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پروگرام پرعمل درآمد ہمارے مفاد میں ہے، آرمز کے خلاف کارروائی نیشنل ایکشن پروگرام کا حصہ ہے۔

اشتہار



اپنا تبصرہ بھیجیں