کیپ ٹاؤن ٹیسٹ؛ جنوبی افریقا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کیپ ٹاؤن: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرا میچ کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کیپ ٹاؤن میں کھیلا جارہا ہے جس میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے، قومی ٹیم میں حسن علی کی جگہ پہلے میچ میں انجری کے باعث ٹیم سے دور رہنے والے محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے جب کہ جنوبی افریقہ کے تجربہ کار بولر ورنون فلینڈر کی بھی واپسی ہوئی ہے، ان کو اسپنر مہاراج کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پروٹیز کپتان فاف ڈپلسی کا کہنا تھا کہ یہ گراؤنڈ ہمارا فیورٹ ہے اور پچ پر گھاس موجود ہے جس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جب کہ ہاشم آملہ کا فارم میں واپس آنا خوش آئند ہے۔ دوسری جانب قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے،

گزشتہ روز پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم 3 پیسرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اتریں گے، جنوبی افریقہ میں ہر ایشیائی ٹیم مشکلات محسوس کرتی ہے، ہم ذہنی طور پر تیار ہیں، اگر اچھا اسکور کیا تو بولرز حریف کو دباؤ میں لا سکیں گے۔

واضح رہے قومی ٹیم آج تک جنوبی افریقا میں سیریز جیتنے میں ناکام رہی ہے اور کیپ ٹاؤن میں بھی میزبان ٹیم کا ریکارڈ بھی بہت شاندار رہا ہے۔

اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں