ڈنمارک میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے درمیان تصادم سے 6 افراد ہلاک

کوپن ہیگن: ڈنمارک میں ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 16 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 16 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم طوفان کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈینش حکام کے مطابق ٹرین میں 131 مسافر سوار تھے جو کوپن ہیگن جارہی تھی، اسی دوران ٹرین راستے میں مخالف سمت سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں