وزیر اعظم کا گیس کی کمی ہفتے بھر میں دور کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے اور آئندہ ایک ہفتے میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کا عمل یقینی بنایا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیرِ پٹرولیم غلام سرور، وزیر برائے توانائی عمر ایوب، وزیرِ ریلوے شیخ رشید، وزیرِ منصوبہ بندی خسرو بختیار اور وزیرِ برائے بحری امور علی حید زیدی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو ملک میں گیس کی طلب اور رسد کے حوالے سے موصولہ شکایات کے ازالے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس نے غیر قانونی طور پر گیس کمپریسرز کے استعمال کے خلاف کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں