اسرائیل کا شام میں ایرانی فوجی تنصیبات پر حملہ، 11 افراد ہلاک

دمشق: شام میں اسرائیل فوج کے ایران کی فوجی تنصیبات پر حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام میں ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے قدس فورس کے مرکز کو نشانا بنایا گیا۔ یہ مرکز ایرانی پاسدران انقلاب کا ایک یونٹ ہے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب شامی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شامی دفاعی نظام کو بھی نشانہ بنایا تاہم زیادہ تر میزائلوں کو شامی اینٹی ایئر کرافٹ نظام نے ہوا میں ہی تباہ کر دیا۔

ایران کی جانب سے تاحال اسرائیلی فوج کے حملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے حملوں سے ایک بار پھر خطے میں امن کے قیام کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں