حب کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 17 افراد جاں بحق

حب: بیلہ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 16 افراد نے بس سے کود کر جان بچائی۔

کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم میں 17 افراد جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر شبیر مینگل کا کہنا ہے کہ حادثےکا شکار کوچ میں 35 سے زائد مسافرسوار تھے اور مسافر بس کراچی سے پنجگور جارہی تھی۔

ڈی سی شبیر مینگل کا کہنا ہے کہ حادثےکے باعث کوچ اورٹرک میں آگ لگ گئی اور 16 افراد نے بس سے کود کر جان بچائی جب کہ دیگر افراد کوچ میں ہی جھلس کر جاں بحق ہوئے۔ حادثے کی خبر ملتے ہی ریسکیو، لیویزاورایف سی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروئیاں شروع کردی گئیں، تاہم آگ کی شدت کےباعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈپٹی کمشنربیلہ کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل کےاسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔
اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں