وازشریف سروسز اسپتال سے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کو سروسز اسپتال سے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو 6 روز تک اسپتال میں رکھا گیا اس دوران میڈیکل بورڈ نے ان کے مختلف معائنے کیے اور میڈیکل رپورٹ پیش کی جس میں نوازشریف کو جیل کے بجائے اسپتال میں ہی رکھنے کی سفارش کی گئی۔

میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے نوازشریف کو سروسز اسپتال سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تاہم نوازشریف نے پی آئی سی جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں واپس جیل لے جایا جائے۔

نوازشریف کی خواہش پر آج انہیں سروسز اسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو چیک اپ کے لیے دوبارہ اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔
اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں