Imran-Khan-IMF

وزیراعظم سے آئی ایم ایف کی سربراہ کی ملاقات، بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت

دبئی: وزیراعظم عمران خان اور عالمی مالیاتی فنڈز کی مینیجنگ ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈے کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی، ملاقات دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ہوئی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرخزانہ اسد عمر بھی موجود تھے جب کہ ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں