عسکری قوت بڑھانے اور میزائل پروگرام جاری رکھنے پر عمل پیرا رہیں گے : روحانی

ایران کے سرکاری ٹی وی نے پیر کے روز صدر حسن روحانی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگرچہ دشمن ممالک کی جانب سے ایران کی دفاعی کاوش کی سرکوبی کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے ، تاہم ایران اپنی عسکری قوت کو مضبوط بنانے اور بیلسٹک میزائل پروگرام جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

ایرانی انقلاب کی چالیس ویں سال گرہ کے موقع پر آزادی اسکوائر میں لاکھوں افراد کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے روحانی کا کہنا تھا کہ “مختلف نوعیت کے میزائلوں کے حوالے سے پیش رفت کے لیے ہم نے نہ اجازت طلب کی اور نہ کریں گے۔ ہم اپنی عسکری قوت کا سفر جاری رکھیں گے”۔

ایرانی صدر کے مطابق ایران کے خلاف امریکی “سازش” کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ لوگوں کو درپیش مشکلات کے باوجود ایران امریکی پابندیوں کو شکست دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں