حکومت نے پے پال پر کوئی بندش نہیں لگائی: اسد عمر

پشاور: وزیر خزانہ اسد عمر نے حکومت کی طرف سے پے پال کی بندش کو مسترد کردیا۔

پشاور میں سرحد چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پے پال مجھ سمیت کسی حکومتی ادارے کی ڈیسک پر نہیں رکا ہوا، ہم نے تو اس حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو نوجوان گھر بیٹھے کام کرتے ہیں ان کے لیے یہ روزگار کا زبردست ذریعہ ہے، پے پال یا کوئی اچھا آن لائن پیمنٹ سسٹم نہ ہونے سے انہیں مشکلات ہورہی ہیں۔

اسد عمر نے بتایا کہ پے پال کے سی ای او کو پیغام بھجوایا ہےکہ ہمارے نوجوانوں کے لیے بہت ضروری چیز ہے، ان سے ملاقات کے لیے خود امریکا آنے کا بھی کہا ہے، ابھی اس پر بات چیت شروع ہوئی ہے۔

اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں