فوج نے اسد درانی کی پنشن اوردیگر مراعات روک دیں

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فوجی ضابطہ کی خلاف ورزی پر اسد درانی کی پنشن اور دیگر مراعات روک دی گئی ہیں۔

راولپنڈی میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) اسد درانی کی ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر انکوائری ہورہی تھی، فوجی ضابطہ کی خلاف ورزی پر اسد درانی کی پنشن اور دیگر مراعات روک دی گئی ہیں جب کہ دو سینیر افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے، دونوں افسران کا کورٹ مارشل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں