اظہار یکجہتی کے لیے صدر اردگان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، ترک وزیر خارجہ

انقرہ: ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی ہر حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ترک صدر بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترک وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے گفتگو میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی ہر قسم کی صورت حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور اس سلسلے میں ترک صدر طیب اردگان مقامی انتخابات کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بات چیت سے نکالا سکتا ہے۔ خطے میں قیام امن کے لیے ترکی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارتی جارحیت کے سبب پیدا ہونے والی کشیدگی پر دوست اور ہمسائیہ ممالک نے جہاں پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے وہیں عالمی سطح پر بھی پاکستان کی امن کی خواہش کو سراہا جا رہا ہے۔
اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں