بھارت کی اپنے طیارے کی تباہی اور پائلٹ کی گرفتاری کی تصدیق

نئی دلی: پاک فضائیہ کے منہ توڑ جواب اور پاک فوج کے ترجمان کے شواہد سے بھرپور پریس بریفنگ کے بعد بھارت اپنے طیارے کی تباہی اور پائلٹ کی گرفتاری کی تصدیق کرنے پر مجبور ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے شاہینوں کے بھرپور جواب سے پریشان بھارت نے اپنے مگ 21 طیارے کی تباہی اور پائلٹ کی گمشدگی کی تصدیق کردی ہے۔ پاک فضائیہ کی کارروائی سے بھارت ’سرپرائز‘ رہ گیا تھا اور واقعے کے کئی گھنٹوں بعد میڈیا کا سامنا کرنے کے قابل ہوا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے عوام کو گمراہ رکھنے کی روایت برقرار رکھی اور اس بار بھی جھوٹ سے کام لیتے ہوئے صرف ایک طیارے اور ایک پائلٹ کی گمشدگی کی تصدیق کی جب کہ حقیقتاً پاک فضائیہ نے بھارت کے 2 طیاروں کو مار گرایا تھا اور دو پائلٹ پاک فوج کی تحویل میں ہیں۔

اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں