سانحہ ساہیوال؛ برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر دوبارہ تعینات

لاہور: سانحہ ساہیوال کے بعد عہدے سے برطرف کیے گئے آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو دوبارہ تعینات کردیا گیا ہے۔

سانحہ ساہیوال کے بعد اس وقت کے آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا اور راؤ سردار کو آئی جی سی ٹی ڈی کا اضافی چارج دیا گیا تھا تاہم سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی کلیئرنس کے بعد رائے طاہر کو عہدے پر بحال کیا گیا۔

جے آئی ٹٰی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ سانحہ ساہیوال میں رائے طاہر کا کوئی کردار نہیں تھا، آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو دوبارہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کر دیا گیا وہ آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں