بھارت نے جنگ کا مکا دکھایا تو ہاتھ توڑدیں گے، وزیر خارجہ

تھر پارکر: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میرا پیغام مودی سرکار کے لیے ہے، اگر بھارت نے جنگ کا مکا دکھایا تو ہاتھ توڑدیں گے۔

تھرپارکر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جارحیت کے باوجود امن چاہتے ہیں، یہ 71 نہیں نیا پاکستان ہے جس کا وزیراعظم عمران خان ہے، وزیراعظم نے عزم کیا ہے کہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تھر کا ایک ایک بچہ پاکستان کی حفاظت کو تیار ہے، میرا پیغام مودی سرکار کے لیے ہے، بھارت نے جنگ کا مکا دکھایا تو ہاتھ توڑدیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے عوام جنگ سے پناہ چاہتی ہے تاہم مودی سرکار ہندوستان کو دفن کرنے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ تھر کےعوام مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج سندھ میں انصاف کارڈ کا اجرا تھر سے کیا جارہاہے، تھر کے اسپتالوں میں سانپ کاٹے کی ویکسین بھی نہیں ہے، تھر کے لوگ آج بھی میٹھا پانی مانگتے ہیں۔
اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں