سائیکلون ادائی: افریقی شہر بئیرہ 90 فیصد تباہ 1000 ہلاک

بئیرہ: افریقی ملک موزمبیق کے شہر بئیرہ میں سائیکلون ادائی نے تباہی مچادی، صدر فلپ نیوسی نے 1000 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ شہر میں 90 فیصد عمارتیں اور مکانات تباہ ہوگئے ہیں. طوفان کے نتیجہ میں 1500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں.

177 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے طوفان ادائی اتوار کے روز بئیرہ سے ٹکرایا جس کے بعد علاقے میں شدید طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا.

مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے، مرنے والوں میں سے زیادہ تر افراد کی لاشیں پانی کے اوپر اب بھی تیر رہی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے.

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق براعظم افریقا کے ممالک زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان ایڈائی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1000 ہوگئی ہے.

موزمبیق کی حکومت کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے ساتھ ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا بھی سلسلہ جاری ہے، ادھر زمبابوے میں بھی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور متاثرین کو ریلیف کیمپ میں منتقل کیا گیا ہے۔
اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں