Recep-Tayyip-Erdogan

حملہ آور زندہ واپس نہیں جائے گا

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسلم مخالف سوچ لے کر ترکی آنے والوں کو خبردار کر دیا۔

اپنے انتباہ میں ترک صدر نے کہا کہ کسی نے ترکی آکر مسلمانوں پر حملہ کیا تو زندہ واپس نہیں جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1916ء میں بھی ترکی پر حملہ آور اتحادی ناکام ہوئے تھے،کسی نے ترکی آکر کوئی حملہ کیا تو تاریخ خود کو دہرائے گی۔

رجب طیب اردوان نے ممکنہ حملہ آوروں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ جیسے تمہارے دادا آئے اور تابوت میں گئے،ویسے ہی تم بھی جاؤ گے۔


اپنا تبصرہ بھیجیں