شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے، محکمہ داخلہ کی جاب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف چند روز میں لندن کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنی پوتی کی تیمارداری کریں گے، اس کے علاوہ برطانیہ میں قیام کے دوران شہباز شریف صحت کے مسائل کے حوالے سے اپنے معالجین سے رابطہ بھی کریں گے۔
اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں