روپے کی قدر میں کمی کاکوئی امکان نہیں

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکہتے ہیں کہ روپے کی قدر میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے، اسٹیٹ بینک نے کہہ دیا ہے کہ روپیہ توازن میں ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمرنے انٹر لوپ کی لسٹنگ کے موقع پر کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ارکان سے ویڈیو لنک ذریعے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے بھی روپے کے شرح تبادلہ کے لیول پر بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہت مشکل فیصلے کیے ہیں، دنیا کے نظام کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، تبدیلی کو مرحلہ وار متعارف کرانا چاہیے۔

اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں