آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل سمیت علاقائی امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زلمے خلیل زاد نے امن عمل کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں