آرمی چیف سے امریکی فوج کے جنرل کینتھ کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی فوج کے جنرل کینتھ نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے امریکی فوج کے جنرل کینتھ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں جیو اسٹریٹیجک ماحول، علاقائی امن و سلامتی اور خطے کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں