چمن میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق 10 افراد زخمی

صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے سڑک پرکھڑی موٹرسائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کیا،دھماکے کے وقت فرنٹیئر کور کے اہلکار جائے حادثہ سے گزررہے تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے چمن دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جان کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے حساس شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کریں۔

خیال رہے کہ یہ ایک ہی روز میں بلوچستان میں ہونے والا دوسرا دھماکا ہے۔

آج صبح کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں قائم سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق اور 48 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں