شیخوپورہ میں پولیس وین الٹنے سے 4 اہلکار جاں بحق

شیخو پورہ: شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر پولیس وین الٹنے سے 4 اہلکار جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔

لاہور کے تھانہ گلبرگ کے اہلکار فیصل آباد سے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرکے لاہور آ رہے تھے کہ شیخوپورہ روڈ کے قریب فیصل آباد روڈ پر ٹائر پھٹنے سے پولیس وین الٹ گئی۔

حادثے میں 3 پولیس اہلکار ٹرینی اے ایس آئی اسد الرحمان،ہیڈ کانسٹیبل مجاہد الحسن اور کانسٹیبل کوثر موقع پر ہی جاں بحق جب کہ سب انسپکٹر غلام مصطفٰی، ٹی اے ایس تفہیم مہدی، پولیس وین ڈرائیور اکبر خان، شاہد محمود، عامر سجاد،اکرم اور مشرف زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سب انسپکٹر غلام مصطفٰی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں