گوادرکوسٹل ہائی وے پرمسلح افراد کی فائرنگ سے 14 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بزی ٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے 14 افراد کو بسوں سے اتار کر قتل کردیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق گوادر کوسٹل ہائی پر بزی ٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے نامعلوم افراد نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد چند افراد کو علیحدہ کیا اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر لیویز اہلکار اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے۔ علاقے کا گھیراؤ کرلیا گیا ہے جب کہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جاں بحق افراد میں سے 11 کی شناخت یوسف، وسیم، فرحان اللہ، علی رضا، ذوالفقار، ہارون، علی اصغر، حمزہ، رضوان، وسیم اور ذہین کے نام سے ہوئی ہے۔

اشتہار


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں